صدرآصف علی زرداری کا رومانیہ کے سابق صدر آئن ایلیسکو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 7 اگست 2025 21:04

صدرآصف علی زرداری کا رومانیہ کے سابق صدر آئن ایلیسکو کے انتقال پر گہرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے رومانیہ کے سابق صدر آئن ایلیسکو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان میں صدر مملکت نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے رومانیہ کی قیادت، عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئن ایلیسکو نے رومانیہ کی جمہوری تاریخ میں کلیدی کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم رومانیہ کے عوام کے ساتھ ہے۔