پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا

جمعرات 7 اگست 2025 21:04

پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)پاکستان سے متحدہ عرب امارات کو گوشت سپلائی کا اہم معاہدہ ہوگیا ہے، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا، دی آرگینک میٹ کمپنی کو منظور شدہ سپلائر ہونے کا اعزاز مل گیا۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کو پاکستانی کمپنی کی تاریخی کامیابی قرار دیا جارہا ہے، یو اے ای کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت سپلائی کی منظوری مل گئی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق پاکستانی کمپنی نے یو اے ای کی کمپنی سے آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں 94.89 فیصد نمبرز لیے ہیں۔دی آرگینک میٹ کمپنی متحدہ عرب امارات میں کیئر فور سپر مارکیٹ کی تمام شاخوں کے لیے منظور شدہ سپلائر بن گئی۔پاکستان سے یو اے ای براہ راست گوشت سپلائی کرنے کا اعزاز پہلی بار کسی کمپنی کو حاصل ہوا ہے۔