وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کی عوامی وفد سے ملاقات

جمعرات 7 اگست 2025 22:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیرحکومت سردار جاوید ایوب کی قیادت میں حلقہ کوٹلہ کے سیاسی و سماجی کارکنان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ہے ، اس موقع پر وزرائے حکومت میاں عبدالوحید اور چوہدری اکبر ابراہیم بھی موجود تھے ، ملاقات میں وفد کی جانب سے شہید گلی روڈ کی تعمیر اور شہید گلی یونین کونسل کے لیے پانی کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے شہید گلی روڈ کی تعمیرنو اور یونین کونسل شہید گلی میں واٹر سپلائی کے لیے فیزیبلیٹی سٹڈی کے حوالے سے فوری احکامات جاری کیے ، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا ، شہید گلی روڈ کی تعمیر یقینی بنائیں گے ، شہید گلی روڈ کی تعمیر سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا ، یونین کونسل شہید گلی کے لیے پانی کی واٹر سپلائی کے لیے بھی فیزیبلٹی سٹڈی کرائی جائے گی ، عوامی فلاح کے منصوبہ جات کو ہمیشہ فوکیت دی ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام کی ضرورتوں کا ادراک ہے ، ہمیں سٹیٹ آف ڈینائل سے نکل کر وےفارورڈ تلاش کرنا ہے ، پانی زندگی ہے ، واٹر سپلائی کے لیے پانی کے سورس کا ہونا ضروری ہے ، دیگر شہروں کی سکیموں کی ناکامی کی بڑی وجہ کامیاب واٹر سورس کا نہ ہونا تھا ، ہمیں وسائل کو عوام کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خرچ کرنے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ہمیں ٹیچر عثمان سے سیکھنے کی ضرورت ہے ، پانی کے لیول کو اپ کرنے میں شہری حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ماحول دوست اقدامات میں حصہ ڈالیں ، حکومت آٹے اور بجلی پر سبسڈی دے رہی ہے ، ہمیشہ حلف کا پاسدار رہا ہوں ، ذاتی نہیں اجتماعی مفاد کو ترجیح بنایا ہے ، انتشار کو فروغ دینے والا ہر نظریہ معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے ، ہمیں سمجھداری کے ساتھ سسٹم کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا ،انھوں نے کہا حکومت نے گورننس سے گیپس کا خاتمہ کیا ہے ، تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح اول بنایا ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے حکومت نے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں ۔