راولپنڈی‘ ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی عدالت نے مختلف دفعات کے تحت ملزمان کو مجموعی طور پر 60 سال قید کے ساتھ مقتول کے ورثاء کو 6 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے مہربان جمال، عطاء الرحمن اور محمد انیس کے خلاف تھانہ کہوٹہ پولیس نے مارچ 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے تینوں ملزمان کو قتل کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید اور 1 لاکھ 75 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 2 لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے اسی طرح عدالت نے تینوں ملزمان کو ڈکیتی کے جرم میں 7/7 سال قید اور 50 ہزار روپے فی کس جرمانہ، دفعہ 411 کے تحت 3/3 سال قید اور 25 ہزار روپے فی جرمانہ، دفعہ 34/460 کے تحت 10/10 سال قید اور 1 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی۔