ی* جیکب آباد میں سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ ،بجلی کی طویل بندش اور حبس سے شہری بے حال

،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 18گھنٹے کردیا گیا ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پی ڈی سی کی فورس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہے :گرڈ انچار ج

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) جیکب آباد میں سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ ،بجلی کی طویل بندش اور حبس سے شہری بے حال ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 18گھنٹے کردیا گیا ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پی ڈی سی کی فورس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہے :گرڈ انچار ج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سیپکو کی جانب سے شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کئے جانے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے ،سب سے زیادہ ریکوری دینے والے سٹی ون فیڈر سمیت شہر کے متعدد فیڈرس پر 18گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کردی گئی ہے سٹی ون فیڈر پر 12گھنٹے اعلانیہ اور 6گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمیت ٹرپنگ اور پی ڈی سی سکھر کی فور لوڈشیڈنگ بھی اب معمول بن گیا ہے روز دن اور رات کو ایک ایک گھنٹے پی ڈی سی سکھر کی الگ سے فورس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے گرمی اور حبس میں بجلی کی طویل بندش سے شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دوران مقرر وقت سے آدھے گھنٹے پہلے بند کی جاتی ہے اور آدھے گھنٹے تاخیر سے بجلی بحال کی جاتی ہے جوکہ زیادتی ہے وزیر پانی و بجلی ،چیئر مین نیپرا صارفین سے سیپکو کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے دوسری جانب اس سلسلے میں رابطے پر گرڈ انچارج جیکب آباد ہادی بخش بھٹو کا کہنا تھا کہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی کی بندش پی ڈی سی سکھر کی جانب سے فورس لوڈشیڈنگ ہے پی ڈی سی سکھر کے حکام سے اس حوالے سے موقف لینے کی کوشش کی گئی پر حکام موقف دینے سے کتراتے رہے ۔