سندھ کابینہ نے کووڈ-19 کے ہیلتھ ٹیکنیشنز اور اسٹاف کی مدت میں توسیع، تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

ظ* سپورٹنگ اسٹاف کی ماہانہ تنخواہ 28,000 روپے سے بڑھا کر 40,000 روپے کرنے کی منظوری

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

Nکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) سندھ کابینہ نے کووڈ-19 کے دوران خدمات انجام دینے والے 3,331 ہیلتھ ورکرز کی خدمات میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے، جن میں 374 ٹیکنیکل اسٹاف اور 2,957 اسکلڈ و سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ عملہ کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں تعینات رہا اور ان کی تنخواہوں کی ادائیگی اپریل 2023ء تا جون 2024ء کے لیے بھی منظور کر لی گئی ہے۔

کابینہ نے ایک اور اہم اقدام کے تحت سپورٹنگ اسٹاف کی ماہانہ تنخواہ 28,000 روپے سے بڑھا کر 40,000 روپے کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کا کہنا یہ فیصلہ ان ہیلتھ ورکرز کی خدمات کے اعتراف اور صحت کے شعبے میں تسلسل کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :