، تربیلا، منگلا اور چشمہ ذخائرمیں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ دو لاکھ 10 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا

ملک کے بڑے آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال تسلی بخش، دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کی تفصیلات جاری

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

h اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) واپڈا نے ملک کے بڑے آبی ذخائر اور دریاؤں میں پانی کی موجودہ صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی ہے، ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ دو لاکھ 10 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ذخیرہ آئندہ ہفتوں میں پانی کی طلب کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 26 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 97 ہزار 100 کیوسک ہے، جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1546.00 فٹ اور ذخیرہ 54 لاکھ 98 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔منگلا میں دریائے جہلم کی آمد 29 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک ہے، اور وہاں پانی کی سطح 1204.40 فٹ جبکہ ذخیرہ 45 لاکھ 38 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 30 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 59 ہزار کیوسک رپورٹ ہوا، جبکہ ریزروائر میں پانی کی سطح 646.00 فٹ اور ذخیرہ 1 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان کے مطابق ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب کی آمد 73 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 600 کیوسک ہے۔ نوشہرہ میں دریائے کابل کی آمد و اخراج دونوں 30 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ترجمان واپڈا کے مطابق حالیہ اعدادوشمار ملک میں پانی کی دستیابی کو مثبت اور مستحکم قرار دے رہے ہیں، جو زرعی اور توانائی کے شعبے کے لیے خوش آئند ہے۔