ق*پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مذہب کے نام پر بی جے پی کا سیاسی کھیل بے نقاب

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) پہلگام میں پیش آنے والے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت کی جماعت بی جے پی کی مذہب کے نام پر سیاست کرنے کی سازشیں مزید بے نقاب ہو گئی ہیں۔ اس دوران مودی راج میں فوج، مذہب اور سیاست کو انسانیت کے خلاف استعمال کرنے کے طریقے پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بی جے پی کی مذہب کے نام پر سیاست کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشنز کو مذہب سے جوڑنا نہ صرف فوج کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ مذہب کی بھی توہین ہے۔سنجے راوت نے بیان دیا کہ پہلگام جیسے واقعات پر بی جے پی نے جان بوجھ کر مذہب کے نام پر سیاست کی ہے۔ فوج کو مذہب سے جوڑنے کی کوشش کرنا انتہائی خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن سندور کو سندور کے نام سے جوڑنا مذہب کے ساتھ ساتھ سندور کی بھی توہین ہے۔

سنجے راوت نے کہا کہ مودی سرکار ہر قومی سانحے کو ہندو ووٹ بینک کے لیے موقع بنا لیتی ہے، اور فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے میں ملوث ہے۔بی جے پی کی سیاست مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے اور ووٹ حاصل کرنے کی چالوں پر مبنی ہے۔ فوجی اداروں جیسے قومی اثاثوں کو بھی انتخابی مہم کا حصہ بنا کر مودی حکومت نے ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔یہ صورتحال بھارت کے سماجی و سیاسی منظر نامے میں ایک گہری تشویش کی علامت ہے جہاں مذہب کو سیاست کے لیے ہتھیار بنایا جا رہا ہے، جس سے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔