غ*پاکستان کے سفاری زو اور چڑیا گھر کیلئے جنوبی افریقہ سے 12 زرافے جلد پہنچیں گے

ٴْ9 زرافے سفاری زو اور 3 لاہور چڑیا گھر میں رکھے جائیں گے، فنڈز کی منظوری پنجاب حکومت نے دی ؔزرافوں کی آمد کیلئے ایئرلائن سے گفتگو جاری، لاہور میں قرنطینہ کے بعد منتقلی ہوگی، ڈائریکٹر زو مدثر حسن

جمعرات 7 اگست 2025 23:36

ِلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) جنوبی افریقہ سے 12 زرافوں کی بڑی کھیپ جلد پاکستان پہنچنے والی ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر زو مدثر حسن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زرافوں کو براہِ راست پاکستان لانے کے لیے ایئرلائن سے بات چیت جاری ہے۔مدثر حسن کے مطابق زرافوں کی پاکستان آمد کے بعد انہیں 15 روز سے ایک ماہ تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت اور ماحول سے مطابقت کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت 12 زرافوں میں سے 9 کو لاہور کے سفاری زو جبکہ 3 کو چڑیا گھر لاہور میں رکھا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اس منصوبے کے لیے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ڈائریکٹر زو کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 2018ء میں بھی جنوبی افریقہ سے 3 زرافے درآمد کیے گئے تھے۔ مزید جانوروں، بشمول ہاتھی، کی درآمد کے کیسز پر بھی کام جاری ہے۔یہ اقدام سفاری زو اور چڑیا گھر کی بہتری اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جانوروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی سمت اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔