
ٹ*اسلام بین المذاہب مکالمہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہی: ڈاکٹر حسین قادری
ةکینبرا آسٹریلیا میں ’’اسلام، مذہبی ہم آہنگی اور سماجی یکجہتی‘‘ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب ٴْکانفرنس سے دیپک راج گپتا، چیف ایمونیل، امر دیپ سنگھ، روی کرشن مورتی و دیگر کا اظہار خیال
جمعرات 7 اگست 2025 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلامؐ نے بین المذاہب مکالمہ کی بنیادیں رکھیں اور میثاق مدینہ اس کی روشن دلیل ہے۔
اسلام کی تعلیمات باہمی احترام، عدل و انصاف اور بین المذاہب رواداری کے اصول فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کسی مذہب، ملک اور فرد سے نفرت کرنا نہیں سکھاتا، جو ریاست عدل و انصاف، شخصی آزادی، تحفظ اور مساوات فراہم کرے وہ دارالاسلام ہے۔ قرآن ہمیں سکھاتا ہے کہ دین کے معاملہ میں کوئی سختی اور تنگی نہیں ہے۔ ان قرآنی تعلیمات کی روشنی میں کوئی مسلمان متشدد یا انتہا پسند نہیں ہو سکتا۔ فرقہ واریت، نسلی امتیاز اور تنگ نظری بین الاقوامی بھائی چارہ کے فروغ کے راستے کی بڑی رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 45 سال قبل بین المذاہب رواداری اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے منہاج القرآن کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی بین المذاہب مکالمہ اور رواداری کی ایک عملی مثال ہے جہاں پاکستان کی تمام اقلیتوں کو اپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق ایم اے سے لیکر پی ایچ ڈی تک کے ڈگری پروگرامز کی تعلیمی سہولت میسر ہے۔کانفرنس میں دیپک راج گپتا، چیف ایمونیل، امر دیپ سنگھ، روی کرشن مورتی، رانا عبدالرحیم، مرزا محمد عباس، شیخ محی الدین، ظہیرعلوی، فیصل شیخ، محمد علی، اسد خان ودیگر نے شرکت و اظہار خیال کیا۔مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
-
بلاول بھٹو کا گھوٹکی کے سابق صدر اجمل ڈھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.