پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان،آئی جی کا شہید ہیڈ کانسٹیبل کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

جمعہ 8 اگست 2025 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) انسپکٹر جنر ل ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے ایک اور سپوت کی فرض کی راہ میں عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈسکہ سیالکوٹ میں ڈاکوئوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل افتخار سندھو شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 02 ڈاکو بھی ہلاک ہوئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں،شہید کے اہلخانہ کو تنہا ءنہیں چھوڑیں گے، ان کی فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔