فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع

جمعہ 8 اگست 2025 10:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلائو گھیرا ئو سمیت دیگر الزامات کے تحت درج پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کے وکیل سے ضمانتوں پر مکمل دلائل طلب کر لیے۔ جمعہ کے روز سماعت پر عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ہدایت کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، ملزم کے وکیل آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کریں۔ عدالت نے تمام مقدمات کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔