پسند کی شادی کرنے والے شخص نے اپنی بیوی کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعہ 8 اگست 2025 17:02

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے ڈھیرالا والا بھانڑ میں6ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے شخص نے اپنی بیوی کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کڑی خیسور کی حدودڈیرہ بلوٹ کے علاقے ڈھیرالا والا بھانڑ میں شفا نامی شخص نے اپنے گھر میں بیوی کو فائر کر کے قتل کردیا ۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے تقریبا 6 ماہ قبل مقتولہ کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، جس پر خاندان میں ناراضگی پائی جاتی تھی۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔\378