صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے پھلاوائی تا شنڈاس 8 کلو میٹر سڑک کی کشادگی کا افتتاح کر دیا

جمعہ 8 اگست 2025 17:50

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے پھلاوائی تا شنڈاس 8 کلو میٹر سڑک کی کشادگی کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب گزشتہ روز پھلاوائی کے مقام پر منعقد ہوئی ۔ تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، ایس ڈی او الطاف اعوان نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفننگ بھی دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں میں مسلم لیگ ن ہی تعمیر و ترقی کر سکتی ہے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے کام زمین پر نظر آ رہے ہیں ، مسلم لیگ ن نے جو بھی وعدہ عوام سے کیا اس کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی بلکہ عوام سے کیے جانے والے وعدے وفا بھی کیے ، عوام مسلم لیگ ن کے بازوں بنیں مسلم لیگ ن عوام کو مایوس نہیں کریگی ، آزاد کشمیر تعمیر و ترقی کا پہیہ دوبارہ شروع کریں گے جہاں پر مسلم لیگ ن چھوڑ کر گئی تھی وہاں سے ہی شروع کریں گے۔