کراچی گورنمنٹ مونو ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ سچل گوٹھ کراچی میں معرکہ حق کے حوالے سے مختلف پروگرامز کا انعقاد

جمعہ 8 اگست 2025 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)گورنمنٹ مونو ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ گلستان جوہر ،سچل گوٹھ کراچی میں بنیان المرصوص اور معرکہ حق کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی مہمان خصوصی ادارہ ہذا کی پرنسپل امبر حسین بھٹوتھیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں انہوں نے معرکہ حق کی کامیابی کے حوالے سے پاکستان افواج ،بحری ،بری اور فضائی افواج کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طلباء اور طالبات کی جانب قرآت ،نعت ،ملی نغموں اور قومی ترانے پیش کئے گئے اور پاکستان اور پاکستانی افواج کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔