پاکستان کے سابق صدریحییٰ خان کی45ویں برسی دس اگست اتوار کو منائی جائے گی

جمعہ 8 اگست 2025 21:37

پاکستان کے سابق صدریحییٰ خان کی45ویں برسی دس اگست اتوار کو منائی جائے ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء)پاکستان کے سابق صدریحییٰ خان کی45 ویں برسی دس اگست اتوار کو منائی جائے گی۔ یحییٰ خان مارچ1969ء سے دسمبر1971ء تک پاکستان کے صدر اور فوجی سربراہ رہے وہ پنجاب کے شہر چکوال میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعد وہ پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ستمبر 1965ء اور 1971ء میں ہونے والے پاک بھارت جنگوں میںنمایاں خدمات پر انہیںہلال جراّت ،ہلال پاکستان اور ستارہ پاکستان سے نوازا گیا ستمبر1966ء میںجنرل موسیٰ خان کے بعدیحییٰ خان کو پاک فوج کے تیسرے سربراہ کے طور پر نامزد کیا گیا یحییٰ خان نے ایوب خان کے مستعفی ہونے کے بعد عہدہ صدارت بھی سنبھالا۔

(جاری ہے)

مارچ1969ء میںیحییٰ خان نے ملک میں باقاعدہ مارشل لاء کا اعلان کر دیا ان کے دور حکومت میں سابق ریاست بہاولپورکو پنجاب،کراچی کو سندھ میں شامل کیا گیا۔20دسمبر1971ء کویحییٰ خان نے اقتدار پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے کر دیا۔وہ دس اگست 1980ء کو خرابی صحت کی بنا پر انتقال کرگئے۔