پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ فیس 9 ہزار روپے مقرر کر دی

جمعہ 8 اگست 2025 22:35

.لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ برس 7 ہزار اور 2023 میں 5 ہزار روپے فیس مقرر تھی جو اب بڑھا کر 9 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جس پر طلبہ اور والدین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ملک بھر سے 32 ہزار 977 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی، جس حساب سے رواں برس پی ایم ڈی سی کو تقریباً 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد آمدنی متوقع ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ اتوار 5 اکتوبر 2025 کو پاکستان سمیت سعودی عرب میں بھی ایک ہی وقت پر ہوگا۔ آن لائن رجسٹریشن 8 اگست سے 25 اگست تک جاری رہے گی، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کی گئی ہے۔