آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گی،محمد عثمان حیدر خان

جمعہ 8 اگست 2025 22:40

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے فرزند،مسلم لیگی رہنماء راجہ محمد عثمان حیدر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گی، ضلع جہلم ویلی کے جملہ مسلم لیگی کارکنان آپس میں اتفاق رکھیں ضلع جہلم ویلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے عثمان حیدر خان ایڈووکیٹ نے صحافی اسرار ہمدانی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ وہاں سے شروع کریں گے جہاں سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چھوڑا تھا، ضلع جہلم ویلی مسلم لیگ ن کا مظبوط گڑھ ہے ہمارے پاس ضلع میں باوقار سیاسی ٹیم موجود ہے حلقہ چھ کی جملہ یونین کونسل میں برابری کی بنیاد پر فنڈز تقسیم کیے جس سے عوام کے مسائل میں کمی آئی، عثمان حیدر نے کہا ہمارے مخالفین کے پاس سوائے شور شرابے، اچھل کود کے علاوہ کوئی پروگرام نہیں ہے حلقہ میں ہمارا مقابلہ کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہم عوامی مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہیں حلقہ میں تعمیر و ترقی روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ضلع جہلم ویلی کے جملہ قبائل مسلم لیگ ن اور راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں یوتھ ونگ، ایم ایس ایف کے نوجوان ہمارا دست و بازو ہیں عثمان حیدر نے کہا ضلع جہلم ویلی کی عوام میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف،مریم نواز کے ساتھ ہیں آنے والے انتخابات میں آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی انشاء اللہ وزیراعظم آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

۔۔۔۔۔