ؒاٹک ، والدہ کوذاتی جانور فروخت کرنے پر تشدد کرنے اور باندھ کر گھسیٹنے پر مقدمہ درج، دونوں ملزمان گرفتار،تفتیش شروع

جمعہ 8 اگست 2025 19:50

)اٹک ( آن لا ئن) والدہ کوذاتی جانور فروخت کرنے پر تشدد کرنے اور باندھ کر گھسیٹنے پر مقدمہ درج، دونوں ملزمان گرفتار،تفتیش شروع ، تفصیلات کے مطابق نصرت بی بی زوجہ یامین سکنہ کونجڑ داخلی مورت تحصیل فتح جنگ نے تھانہ نیو ائیر پورٹ میں درخواست دی کہ میرے دو بیٹے ہیں جو غیر شادی شدہ ہیں میں نے اپنے گھر کی گزر بسر کیلئے کچھ مال مویشی رکھے ہوئے ہیں جو میرے بیٹوں سفیان اور سمیع اللہ نے زبردستی کھول کر گھر سے باہر باند دئیے جو مجھے مال مویشی رکھنے پر مارتے بھی ہیں ، میں نے تنگ آ کر اپنا مال مویشی اپنے بھانجوں کو آدھی قیمت پر دے دئیے جس پر میرے بیٹو ں نے میرے ساتھ بد تمیزی شروع کر دی میرے ڈوپٹے سے مجھے باندھ کر مجھے گھسیٹا اور کہا کہ بھانجوں سے مال مویشی واپس لا کر ہمارے حوالے کرو ورنہ جان سے مار دینگے اور مجھے گھر سے نکال کر دیا جس پر تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔