صادق آباد پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 8 اگست 2025 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) صادق آباد پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق جون 2025 میں درج ہونے والے قتل کے مقدمے میں ملوث دونوں ملزمان واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے معمولی جھگڑے پر شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا اور بعد ازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس پی راول ڈویژن سعد ارشد کا کہنا ہے کہ صادق آباد پولیس نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلایا جا سکے۔