بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200سے بڑھا کر 300یونٹ کرنے پر غور

جمعہ 8 اگست 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے پروٹیکٹڈ صارفین کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق 201 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے ہیں، صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6ماہ تک تقریبا 5ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے، اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے جو پروٹیکٹڈ کیٹگری کو 200یونٹس تک محدود رکھنے یا 300یونٹس تک ریلیف دینے پر رپورٹ تیار کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اراکین اسمبلی کا بھی مو قف ہے کہ یہ صارفین سے زیادتی ہے کہ 200سے زائد صرف ایک یونٹ پر اگلے چھ ماہ تک اضافی 5 ہزار روپے بل ادا کریں۔وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ 201والی سلیب نیپرا اور وزارت پاور نے جان بوجھ کر لاگو کروائی تھی۔