اس سال 14 اگست کو ہم آزادی کے ساتھ ساتھ معرکہ حق کی شاندار فتح کی خوشی بھی منا رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر بھکر

ہفتہ 9 اگست 2025 13:42

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) تحصیل کلورکوٹ کے کمیٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبد القدیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد القدیر، اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ عارف انجم، انجمن تاجران کے نمائندگان، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات،اساتذہ کرام، سول سوسائٹی اور معزز شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ اس سال چودہ اگست کو ہم آزادی کے ساتھ ساتھ معرکۂ حق کی شاندار فتح کی خوشی بھی منا رہے ہیں جس سے ہماری خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاکستان ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔دیگر مقررین نےاپنے خطاب میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کے سلسلہ میں تقریبات چودہ اگست تک جاری رہیں گی اور عوام اس قومی تہوار کو بھرپور جذبے اور ولولے سے منائیں گے۔\378