گوجرانوالہ،ایک پولیس اہلکار کو شہید،2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکو بھی مقابلے میں مارا گیا

ہلاک ملزم 3 رکنی گینگ کا حصہ تھا جس نے یہ جرم کیا، جمعرات کو مقابلہ کے دوران ملزم فرار ہوگیا تھا

ہفتہ 9 اگست 2025 15:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)گوجرانوالہ میں پولیس ایک اہلکارکو شہید اور 2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکوبھی مبینہ مقابلے میں مار دیا گیا۔سی سی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سبحان اس تین رکنی گینگ کا حصہ تھا جس نے یہ جرم کیا، جمعرات کو مقابلہ کے دوران ملزم فرارہوگیا تھا جس کی ناکہ بندی پورے ضلع میں جاری تھی۔

(جاری ہے)

ملزم کا سامنا صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں ہوگیا، سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں حطرناک ملزم سبحان ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق ہلاک ملزم نے دو دن قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گجرانوالہ میں ایک پولیس کانسٹیبل کو زخمی کیا تھا جب کہ سِیالکوٹ میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو شہید اور ایک کو زخمی کیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ سی سی ڈی محفوظ پنجاب کاعزم لیکرمشن کوجاری رکھے گی۔