Live Updates

نئی دہلی میں طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج، 182 پروازیں تاخیر کا شکار

ہفتہ 9 اگست 2025 15:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ہفتے کی صبح موسلا دھار اور مسلسل بارش کے باعث پانی پانی ہو گیا، اہم سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق بارش کے باعث دہلی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی کم از کم 182 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ 30 سے زائد آنے والی پروازیں بھی لیٹ ہوئیں۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ دہلی میٹرو جیسے متبادل ذرائع استعمال کریں اور بروقت روانگی کے لیے اپنی ایئرلائن سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کریں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات