تلاشی کے آپریشن میں مزید 14 بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے، آئی ایس پی آر

ہفتہ 9 اگست 2025 15:52

تلاشی کے آپریشن میں مزید 14 بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) سکیورٹی فورسز نے سمبازہ (ژوب)میں تلاشی کے آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کرنے کے علاوہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے،7۔8 اگست 2025 کو ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران 33 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 8۔

9 اگست 2025 کی رات پاکستان ۔

(جاری ہے)

افغانستان کے سرحدی علاقے میں تلاشی اور دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے آپریشن کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتے کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سمبازہ کے آس پاس کے علاقوں میں تلاشی کا آپریشن کیا گیا، اس میں ہلاک ہونے والے خوارج کی تعداد47 ہو گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔\932