کے یوجے (دستور)کی جانب سے اسلام آباد سے تشریف لائے سینئر صحافی عبدالخالق بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

ہفتہ 9 اگست 2025 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)کے یوجے (دستور)کی جانب سے اسلام آباد سے تشریف لائے سینئر صحافی مصنف اور لفظ کا تماشا دکھانے والے عبدالخالق بٹ کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا، عبدالخالق بٹ نے تقریب میں مرحوم سینئر صحافی اور خبر لیجئے زباں بگڑی کے خالق اطہر ہاشمی صاحب کی باتوں سمیت مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ شرکا کے ساتھ سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی، کے یوجے (دستور)کے صدر نصراللہ چودھری، اور سیکرٹری ریحان چشتی نے انہیں اردو زبان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ دی،تقریب میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری سہیل افضل خان، سینئر صحافی مقصود یوسفی، احمد حسن، اظہر حسین، طارق ابوالحسن،نعمت خان ،رضوان بھٹی ،عمران ایوب محمد منصف،ریاض ساگر ، معین اللہ ،اے کے محسن ، ندیم صدیقی ،امین میمن ،ڈاکٹر ظفر اقبال ,کلیم الدین، ثاقب صغیراور دیگر بھی موجود تھے۔