
اے این ایف اور کسٹمز کا بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
ہفتہ 9 اگست 2025 21:30
(جاری ہے)
گرفتار ملزمان نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دیگر کارروائیوں میں لاہور کے علاقے سرکلر روڈ کے قریب 1675 کلو پوٹاشیم پرمیگنیٹ اور 75 کلو نائٹرازیپم برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ آبپارہ اسلام آباد میں واقع ایک کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں 16.420 کلو آئس پکڑی گئی جب کہ ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 9 کلو آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اُدھر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بھی منشیات اسمگلنگ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق بنکاک سے آنے والی تھائی ایئرلائن کی پرواز TG345 سے پہنچنے والے ایک غیر ملکی مسافر کے سامان سے 15 کلوگرام سے زائد منشیات میری جوانہ برآمد ہوئی، جس کی مالیت 3 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔کلکٹر کسٹم ایئرپورٹس طاہر حبیب چیمہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر مشکوک مسافر کی نگرانی کی گئی۔ مسافر ابتدائی طور پر گرین چینل سے بغیر سامان کے گزر گیا لیکن کچھ دیر بعد اپنا سامان لینے واپس آیا تو کسٹمز ٹیم نے اسے روک کر تلاشی لی، جس میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کر کے پاکستان میں موجود ملزم کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کے خلاف فتح کی یاد میں سرکاری اخراجات پر معرکہ حق یادگار کی تعمیر کا آغاز
-
اسٹیٹ بینک کی طرف سے زرمبادلہ کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف، لین دین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.