
پاکستان، خطے میں آسیان کا سب سے پرانا ڈائیلاگ پارٹنر ہے، قائم مقام چیئرمین اے سی آئی
ہفتہ 9 اگست 2025 20:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی اے آر ایف میں فعال شرکت کو سراہتے ہیں جو خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔
یہ تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں 8 اگست 1967 کوبینکاک، تھائی لینڈ میں آسیان کے قیام کو یاد کیا گیا اور تنظیم کے بانی رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سفیر نے کہا کہ میں پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن (2025-2026) کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جسے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 193 رکن ممالک میں سے 182 کی بھاری اکثریت سے ووٹ ملے۔ یہ ایک شاندار اور قابلِ تحسین کامیابی ہے۔ یہ پاکستان کے کثیرالطرفہ نظام میں باوقار کردار اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان نے جولائی میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری بھی کامیابی سے مکمل کی۔قائم مقام چیئرمین اے سی آئی نے کہا کہ آسیان-پاکستان سیکٹورل ڈائیلاگ تعلقات کے تحت، دونوں فریقین نے آسیان-پاکستان پریکٹیکل کوآپریشن ایریاز (پی سی اے) 2019-2021، 2022-2023، اور اب موجودہ 2024-2028 کے تحت متعدد اشتراکات اور تعاون کے منصوبے نافذ کیے ہیں۔آسیان کے طلباء کے لیے پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت اسکالرشپ پروگرام،ثقافتی تبادلوں اور مشترکہ ثقافتی ورثے کی سائٹ ویزٹس کو فروغ دینا،وباؤں سے نمٹنے میں مہارت کا تبادلہ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غربت کے خاتمے کی مہارت کا اشتراک،سفارت کاری اور ای-گورننس پر صلاحیت بڑھانے کے پروگرام ان میں شامل ہیں۔ہم پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری میں کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ شراکت داری کی مکمل صلاحیت کو باہمی فائدے کے لیے بروئے کار لایا جا سکے۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ آسیان کمیونٹی وژن 2045 اور اس کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی حمایت کرےاور آسیان کے ساتھ عملی تعاون کو جاری رکھے۔ خاص طور پر درج ذیل اہم شعبوں میں آسیان کنیکٹیویٹی ماسٹر پلان 2025 (MPAC) کا نفاذ،آسیان اسمارٹ سٹیز نیٹ ورک کا اقدام،آسیان کے پائیدار ترقیاتی اقدامات،آسیان کے مراکزِ فضیلت کے ساتھ تعاون شامل ہیں۔سفیر نے آسیان کی نمایاں ترقی کو اجاگر کیا، جو اب 10 جنوب مشرقی ایشیائی ممالک پر مشتمل ہے، جن کی مجموعی آبادی 690 ملین ہے اور اس کا تخمینہ شدہ جی ڈی پی 2025 میں 4.12 ٹریلین امریکی ڈالر ہے، جو اسے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بناتا ہے۔انہوں نے آسیان کے 58 سالہ سفر کا ذکر کیاجس میں اس نے کئی چیلنجز اور بحرانوں کا سامنا کیا اور انہیں عبور کیا۔ انہوں نے خطے کی مختلف ثقافتیں، مذاہب، سیاسی نظام اور ہر رکن ملک کی مختلف اقتصادی ترقی کی سطح وسیع تنوع کو اجاگر کیا۔آسیان کی بنیاد ابتدا میں پانچ ممالک انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، اور تھائی لینڈ نے رکھی تھی۔ آج آسیان نہ صرف کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے بلکہ یہ تیزی سے پھیل رہا ہے، اور جلد ہی تیمور-لیسٹے بھی 11ویں رکن کے طور پر شامل ہوگا، جو آسیان کے بانیوں کے خواب کی تعبیر ہے کہ ایک دن پورا جنوب مشرقی ایشیا متحد ہو جائے گا۔سفیر نے آسیان کے نعرے "ایک وژن، ایک شناخت، ایک کمیونٹی" کو آسیان کی رہنمائی کرنے والی اصولوں کے طور پر دہرایا۔قائم مقام چیئرمین نے آسیان کی مضبوطی اور اتحاد کی وجہ اس کا ایک دوسرے کے درمیان باہمی احترام بتایا، جو ہر رکن ملک کی آزادی، خودمختاری، مساوات، علاقائی سالمیت اور قومی شناخت پر مبنی ہے۔دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کا اصول اور تنازعات کا پرامن حل آسیان کے بنیادی اصول ہیں۔ یہ اصول ہماری بات چیت اور قابل عمل مشاورت اور اتفاق رائے کے ذریعے تشکیل دیئے جاتے ہیں۔ ہم 10 ممالک پر مشتمل ایک کمیونٹی ہیں جن کے علاقے بہت متنوع ہیں، اور ہم فخر سے کہتے ہیں کہ "اتحاد میں اختلافات" ہماری پہچان ہے۔انہوں نے موجودہ چیئر مالیزیا کی تعریف کی، جو ہمیشہ نئے ویژن اور اقدامات لے کر آتا ہے۔ جب ہم نے 1997 میں آسیان میں شمولیت اختیار کی، اس وقت بھی مالیزیا چیئر تھا اور اسی دور میں ایسین ویژن 2020 کو اپنایا گیا تھا۔حال ہی میں اس سال مئی میں، مالیزیا کی چیئر شپ میں 46ویں ایسین سمٹ، جو کوالالمپور میں منعقد ہوا، میں آسیان نے "ہمارا مشترکہ مستقبل" کے عنوان سے آسیان کمیونٹی وژن 2045 کو اپنایا۔ اس نے آسیان کے عزم کو دوبارہ دہرایا کہ وہ ایک مضبوط، جدید، متحرک اور عوامی مرکز کمیونٹی تعمیر کرے گا۔یہ ایک 20 سالہ بلند پرواز حکمت عملی کا نقشہ ہے جو علاقائی امن، خوشحالی، اور تعاون پر مرکوز ہے۔ اس میں توانائی کی تبدیلی، ڈیجیٹل تبدیلی، موسمیاتی تبدیلی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے اہم مسائل شامل ہیں جو آسیان کے مستقبل کی ترقی کا راستہ متعین کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
گھریلو جھگڑا پرماں نے بیٹے کے ساتھ ملکر اپنے دوسرے نوجوان بیٹے کو قینچی کے وار کرکے قتل کردیا
-
ٓ چین نے پاکستانی طیارے مار گرانے کا بھارتی فضائیہ سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا
-
کس صوبے میں کتنے گدھے ہیں زراعت شماری رپورٹ میں تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیصل آباد میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد بری طرح جھلس گئے
-
yپاکستان کی اہم وزارتیں اور محکمے سائبرحملوں کی زد میں آگئیں
-
؛پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ‘پاکستان کا تجارتی سرپلس 4 ارب ڈالر سے زائدرہا
-
یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کیلئے مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ
-
بلوچستان میں مسنگ پرسنز کے نام پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے،حکومت صوبے میں امن قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل
-
نوشہرو فیروز،سول ہسپتال کے سولر پلانٹ میں آتشزدگی، 100 سے زائد پلیٹیں جل گئیں
-
معرکہ حق کے 95 روز بعد پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنے گا، عرفان صدیقی
-
شہریوں کیلئے مفت سولر سسٹم سکیم؛ سندھ حکومت نے درخواست دینے کا طریقہ کار جاری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.