حقوق کے حصول،عوام کی جان ومال بچانے،لاقانونیت بدامنی کیخلاف قائدین کومتحدہوناہوگا،مولانا ہدایت الرحمن

ہفتہ 9 اگست 2025 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے حصول،عوام کی جان ومال اورمعدنیات بچانے،لاقانونیت بدامنی بارڈربندش کے خلاف بلوچستان کے حقیقی قائدین کومتحدہوناہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقاریب سے خطاب وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی بہت کمزورمنتخب نمائندے وحکومت بے اختیار ہیں ،مسلط قوتوں کووسائل اختیارات اورمراعات سے سروکار ہیں عوام بدحال نوجوان بے روزگارتاجروں کی تجارت بندہیں مین شاہرائیں محفوظ ہیں نہ شہروشہری محفوظ ہیں ،بارڈربندش نے 25لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیاہے ۔

جماعت اسلامی بلوچستان کی قیادت وعوام کومتحدکرنے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ سب ملکربلوچستان کے حقوق کے حصول لاقانونیت بدامنی بدعنوانی اورپریشانیوں کے خاتمے کیلئے مخلصانہ عملی جدوجہد کریں ۔