جے یو آئی (س)کا پیغام ہی تمام مسائل کا حل ہے‘مولانا طیب عثمانی

خدا کی زمین پر خدا ئی نظام کے عملی نفاذ کیلئے جے یو آئی اپنے اکا بر ین کی جدوجہد جاری رکھے ہو ئے ہے

اتوار 10 اگست 2025 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے ناظم اعلی مولانا محمد طیب عثمانی نے علما ئے کرام سے ملاقات کے مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علما ئے اسلام(س) کا پیغام یہی ہے کہ جمعیت کی دعوت جمعیت کا پیغام خدا کی زمین پر خدا کا نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے یہ وہ عظیم الشان نعرہ ہے جو ہمیں مفکر اسلام مولانا مفتی محمودؒ، مجاہد کبیر مولانا غلام غوث ہزارویؒ، مولانا حافظ الحدیث عبد اللہ درخواستی شہیدؒ، ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید ؒاور شہید ملت مولانا حامد الحق حقا نیؒ سے ورثہ میں ملاہے اسی فکر وپیغام کو ہم امیر مرکزیہ مولانا عبد الحق ثانی امیر پنجاب مولانا پیر عبد القدوس نقشبندی امیر لاہور مولانا قاری اعظم حسین کی قیادت میں عام کررہے ہیں اور وطن عزیز میں مملکتی سطح پر اپنی بساط کے مطابق قانونی وآئینی جدوجہد کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔