شاہین آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عالمی ریکارڈ بنا دیا

وہ 65 ون ڈے میچز میں 131وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے

اتوار 10 اگست 2025 12:15

ٹرنینڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکت دی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 281 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

حسن نواز کو ڈیبیو پر شاندار 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت نے 41 اور سلمان آغا نے 23 رنز بنائے۔تاہم شاہین آفریدی نے میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ 65 ون ڈے میچز میں 131وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے اسپنر راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے 65 میچوں میں 128 وکٹیں حاصل کی تھیں۔