عرب لیگ اور او آئی سی کی غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت

اتوار 10 اگست 2025 15:40

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)عرب لیگ اور اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے 2 روز قبل وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کیخلاف پاکستان سمیت آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی نے بھی کھل کر مخالفت کی تھی۔

اب عرب لیگ اور او آئی سی بھی میدان میں آگئے ہیں جنہوں نے غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کی ہے۔دونوں تنظیموں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طاقت کے ذریعے قبضہ عالمی قوانین کے منافی ہے، غزہ پراسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہیں۔