اوکاڑہ ،تقریب کے شرکا نے شمعیں روشن کر کے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

اتوار 10 اگست 2025 16:50

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کے شرکا نے شمعیں روشن کر کے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بھارتی جنگی جارحیت کے دوران ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے امانت مسیح کے بھائی اور زخمی ہونے والے بادل مسیح نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز، پولیس حکام سمیت انجمن تاجران، علمائے کرام، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھی شرکت کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ تقریب کا مقصد معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، آج پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ مسلح افواج، اداروں اور عوام نے بھارتی جنگی عزائم کا جس طرح منہ توڑ جواب دیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،ملک قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کے اہل خانہ ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں، آئندہ بھی بھارتی جنگی جنون کا اسی طرح بہادری اور متحد ہوکر جواب دیا جائے گا، تقریب کے اختتام پر شہداء کی بلندی درجات اور ملکی استحکام و ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔\378