ایبٹ آباد،پاکستان امن کونسل برائے انسانی حقوق کی یونین کونسل سطح پرتنظیم سازی کاعمل جاری

اتوار 10 اگست 2025 17:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) پاکستان امن کونسل برائے انسانی حقوق کی تنظیم سازی یونین کونسلوں کی سطح پرجاری ہے۔ اس حوالہ سےیونین کونسل بیرن گلی کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب امن کونسل ضلع ایبٹ آباد کے چیئرمین سردار عبدالرشید کی صدارت میں بیرن گلی ڈھنڈ میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد انور داد ستی ،سیکرٹری اطلاعات سردار محمد سلیم ،سابق ضلع ممبر مسلم لیگ( ن) گلیات کے رہنما سردار محمد ایاز، سیاسی وسماجی شخصیت سردار محمد شمریز، تحصیل ایبٹ آباد کے سینئر وائس چیئرمین سردار محمد یوسف اور کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

سردار محمد سلیم سیکرٹری اطلاعات نے چیئرمین بیر ن گلی سردار محمد عظیم جنرل سیکرٹری سردار عمران سینیئر وائس چیئرمین سردار محمد ریاض اور ان کی کابینہ کے نومنتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان امن کونسل کے ضلعی چیئرمین سردار عبدالرشید نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور کہا کہ تنظیم سازی کا مقصد انسانی حقوق کے فروغ اور علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے ۔