وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کا دورہ تھر فاؤنڈیشن اسلام کوٹ

۷تھر کول کی زمینوں سے بیدخل خاندانوں کو سندھ حکومت نے 500 اور 200 گز کے نئے مکانات تعمیر کر کے دیے ہیں ناصر شاہ

اتوار 10 اگست 2025 18:00

9کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء)ناصر شاہ نے تھر فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی چلنے والے اسکول اور اہسپتال کا وزٹ کیا۔وزیر توانائی کے ساتھ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سیکریٹری توانائی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر وزیر توانائی اور وفد کے دیگر ارکان کو بریفنگ دی گئی اوربتایا گیا کہ تھر فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے 28 اسکولوں میں 5000 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں، اسکولوں میں بچوں سے کوئی فیس نہیں لی جاتی انہیں یونیفارم، کتابیں، کاپیاں حتیٰ کہ پینسل تک مفت دی جاتی ہے،تھر فا?نڈیشن کے اسکولوں اور اہسپتالوں میں 99 فیصد مقامی تعلیم یافتہ اساتذہ اور ڈاکٹر فرائض انجام دے رہے ہیں،تھر کی رہائشی آبادیوں میں 70 آر او پلانٹ سندھ حکومت کے تعاون سے چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ناصر شاہ نے اہسپتال کا بھی وزٹ کیا اور مریضوں سے ان کا احوال پوچھا۔اہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اپنے قیام سے آج تک 3,70000 ہزار مریض استعفادہ حاصل کرچکے ہیں۔مریضوں کی تشخیص سے لے کر ادویات، ایکسرے،الٹرا ساؤنڈ سب فری ہوتا ہے۔ وزیر توانائی نے سولر اسکیم اور آر او پلانٹ کا بھی جائزہ لیا۔ناصر شاہ نے تھر کول کی زمین سے ہٹائے گئے مکینوں کے نئے مکانات کا بھی جائزہ لیا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ تھر کول کی زمینوں سے بیدخل کیے گئے خاندانوں کو سندھ حکومت نے 500 اور 200 گز کے نئے مکانات تعمیر کر کے دیے ہیں ۔تھر فاؤنڈیشن کی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کارگردگی مثالی ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے تحت سندھ حکومت تمام این جی او سے تعاون کرے گی جو تھر میں فلاح وبہبود کے کام سر انجام دے رہی ہیں۔تھر پاکستان کی لائف لائن ہے تھر بدلے گا پاکستان پرانا نعرہ ہوچکا ۔اب ہمارا نعرہ ہے ’’تھر بدل رہا ہے پاکستان‘‘ ۔اسکول کے وزٹ کے دوران بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے۔معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستان ذندہ باد پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگائے۔