نوشہرہ ورکاں، پریس کلب میں یوم آزادی کے موقع پر حسب روایت عالیشان تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ

اتوار 10 اگست 2025 18:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) پریس کلب رجسڑڈ کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت میاں عمران بشیر پریس کلب آفس میں منعقد ہوا۔ پریس کلب اجلاس میں ممبران نے نے گزشتہ اجلاس کی توثیق کے علاوہ نائب صدر پریس کلب میاں آصف اسلم کے والد صاحب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی، جبکہ چودہ اگست کو جشن آزادی کی تقریب کے لیے انتظامات کوحتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عہدیداران وممبران پریس کلب کی بڑی تعداد موجودتھی۔ صدر پریس کلب میاں عمران بشیر اور جنرل سیکرٹری خالد نذیر مصطفائی کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا، پریس کلب آفس میں منعقد تقریب میں سرکاری افسران،سیاستدانوں سمیت معززین شہر بھی شرکت کریں گے، جہاں پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تجدید عہد کیا جائے گا۔\378