سابق وفاقی وزیرحاجی حنیف طیب سے سربراہ اے این آئی محمدسلیم عطاری کی ملاقات

اتوار 10 اگست 2025 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب سے انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے ان کی رہائش گاہ پرعیادت کیلئے ملاقات کی اس موقع پر محمداکرم سیالوی،کامران اسحاق،حسان قریشی ،ایوب عبدالمجید ،محمدحسنین بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

حاجی حنیف طیب کواے این آئی کے وفدکی جانب سے پھولوں کاگلدستہ بھی پیش کیاگیا۔گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ محمدسلیم عطاری نے کہاکہ حاجی حنیف طیب نے اپنی پوری زندگی دینی،ملی،سماجی اورانسانیت کی خدمت کیلئے وقف کی ہوئی ہے ان کی ملک گیر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ صورت حال اورغزہ کی تشویش ناک صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا۔آخرمیں محمدسلیم عطاری نے اُن کی کامل شفایابی کیلئے دعاکی کہ یااللہ حاجی صاحب کو صحت والی زندگی عطافرما۔