ایم کیو ایم پاکستان کا جشنِ آزادی عوامی جوش و خروش، پرچم کشائی اور پاکستان سے وفاداری کا عہد

ہجرت پر مجبور نہیں، ہجرت پر معمور تھے ہم ایم کیو ایم پاکستان کا جشنِ آزادی پاکستان سے لازوال محبت کی تجدید

اتوار 10 اگست 2025 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی تقریبات شہر بھر میں شاندار جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔ عوام اور کارکنان نے نہ صرف آزادی کی خوشیاں منائیں بلکہ پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور بلا رنگ، نسل، زبان کی تفریق کے متحد رہنے کا عہد بھی کیا۔ اس سلسلے میں ملیر ٹان میں "معرکہ حق ایامِ جشنِ آزادی" کے عنوان سے مین سعودآباد چورنگی پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی، جہاں حق پرست رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق، رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، رکن سندھ اسمبلی سید شارق جمال، رکن سی او سی سید نئیر رضا، وسیم احمد، ٹان و یوسی کے ذمہ داران اور کارکنان نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔

اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح لیاقت آباد ٹان میں جشنِ آزادی کا مرکزی پروگرام منعقد ہوا، جس میں ایم این اے احمد سلیم صدیقی، رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، ایم پی اے افتخار عالم، ایم پی اے معاز محبوب، اراکین سی او سی، ٹان و یوسی ذمہ داران، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ رہنماں نے پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ "ہم ہجرت پر مجبور نہیں، ہجرت پر معمور تھی" اور آج اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے، اور ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ اپنے حصے کا کردار ایمانداری اور یکجہتی سے ادا کرے۔ رہنماں نے اس بات پر زور دیا کہ ایم کیو ایم پاکستان عوامی خدمت، جمہوری استحکام اور قومی یکجہتی کے مشن پر قائم ہے اور عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال ملک بنائے گی۔