پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن منایا گیا

پیر 11 اگست 2025 11:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن منایا گیا ۔اس حوالے سے لاہور سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے اقلیتوں کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں لازوال کردار کو سراہا ۔

(جاری ہے)

اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹے گئے ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے 7سی11اگست کواقلیتوں کے دن کے طور پر منایا گیا اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔