قصور ،قصورمیں جشن آزادی کو جوش وخروش کیساتھ منانے کیلئے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں

پیر 11 اگست 2025 13:13

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ملک بھرکی طرح ضلع قصورمیں بھی جشن آزادی کو جوش وخروش کیساتھ منانے کیلئے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں‘جگہ جگہ مختلف سٹالزسج گئے جہاں پرجھنڈے‘جھنڈیاں‘باجے‘سٹیکرز‘ ٹی شرٹس‘ٹراؤزرزودیگراشیاء کی خریدوفروخت کیلئے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالاکرنے کیلئے شہری اپنی فیملیزکیساتھ سٹالزکارُخ کررہے ہیں۔

اس بار جشن آزادی کو منانے کا اپنا الگ ہی مزہ ہے کیونکہ”آپریشن بنیان المرصوص“ کی کامیابی نے پوری قوم کا سرفخرسے بلندکردیاہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیراور وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاک افواج کے مسلح جوانوں نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے جس سے پوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن ہوا۔

(جاری ہے)

ایک شہری نے ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جشن آزادی کواِس بار پورے جوش وخروش کے ساتھ منایاجائے گا‘بیشک77سالوں سے ہم جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منارہے ہیں لیکن اس دفعہ بچے‘بڑے‘بوڑھے‘ خواتین کاجوش وخروش قابل دیدہیں کیونکہ پچھلے دنوں جس طرح ہماری بہادرمسلح افواج نے سرحدوں کی حفاظت کرکے ثابت کیااور بھارت کو منہ توڑ جواب دیاکہ ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائیگا ہمیں اپنی بہادرمسلح افواج پر فخرہیں۔

ننھے منھے بچوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ سٹالوں سے جھنڈے‘جھنڈیاں‘کیپ ودیگر سامان کی خریدوفروخت کرنے کیلئے آئے ہیں اورجشن آزادی کو کھل ڈُھل کرمنائیں گے۔پاکستان زندہ باد‘پاک فوج پائندہ باد۔ ایک شہری نے ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جشن آزادی کیلئے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں‘چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرصاحب نے پوری قوم کو ”آپریشن بنیان المرصوص“کی کامیابی کا تحفہ دیاہے اوربھارت کو منہ توڑ جواب دیکر ثابت کیاہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں اورپاکستان کا نام فخرسے بلندکردیاہے۔ \378