
باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ
مقامی افراد کا انخلا، کئی خاندان کیمپس میں منتقل‘ نقل و حرکت پر 12 گھنٹے اور بعض میں 72 گھنٹے تک مکمل پابندی
پیر 11 اگست 2025 15:18

(جاری ہے)
متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جا رہا، انہیں فوری طور پر اسکولوں میں رہائش، خوراک اور بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ایک اور نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تین روزہ آپریشن کے دوران، 11 اگست صبح 11 بجے سے 14 اگست صبح 11 بجے تک لاغری، گواتی، غنم شاہ، بد سیاہ، کمر، امانتا، زگئی، گٹ، غنڈئی، گاریگل، نیئگ کلی، ریگئی، ڈاگ، دامادولا، سلطان بیگ، چوٹرا، شین کوٹ، گنگ، جوار، انعام خورو، چنگئی، انگا، سفری، بار گٹکئی، کھڑکی، شاکرو اور بگرو میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا اور عوام کو گھروں سے نکلنے یا سڑکوں پر آنے کی سختی سے ممانعت ہو گی۔
انتظامیہ نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ تمام ضروری کام صبح 10:30 بجے تک مکمل کر لیں اور نفاذ کے دوران گھروں کے اندر رہیں۔ کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں پیش آنے والے واقعات کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہو گی۔ذرائع کے مطابق، آپریشن سے قبل کئی خاندان علاقہ چھوڑ چکے ہیں جبکہ متعدد فیملیز کو سرکاری کیمپس میں منتلق کردیا گیا ہے۔نقل مکانی کا عمل اس وقت شروع ہوا، جب جمعے کو مقامی شدت پسندوں اور باجوڑ امن جرگے کے درمیان شدت پسندوں کو واپس افغانستان بھیجنے کے حوالے سے حتمی اجلاس میں بات چیت ناکام ہو گئی تھی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، 107 تعلیمی اداروں کو (جن میں زیادہ تر خار تحصیل میں ہیں) بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جہاں بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
"معرکہ حق" جشن آزادی کیلئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اسٹیج تیار کیا جارہا ہے، گورنر سندھ
-
گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے فیز ٹوکی منظوری دیدی گئی
-
حافظ نعیم الرحمن یوم آزادی پرلاہور ایکسپو میں ’’میرا برانڈ پاکستان ‘‘نمائش کا افتتاح کریں گے
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرقیادت یوم اقلیت جشن آزادی میں بدل گیا
-
16 ماہ کی قید بھی ہنس کر سہی،رہائی کے بعد کا بھی ایک ایک دن سولی پر گزارا‘ عالیہ حمزہ
-
سبز ہلالی پرچم کا سفید حصہ اقلیتوں کے حقوق اور آزادی کی ضمانت ہے ،شرجیل انعام میمن
-
غزہ میں حالیہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ وقوع پذیر ہے‘ سعد رفیق
-
انسانیت کے خاطر جان قربان کرنے والے رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعظم
-
سی سی ڈی کو ڈسپلن میں لانے کے لیے یونیفارم متعارف کرانے کا فیصلہ
-
لاہورہائیکورٹ : عالیہ حمزہ مقدمات کی تفصیلات 18 اگست تک طلب
-
لاہور‘چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار
-
کراچی‘ ڈمپر کے خونی حادثے میں بہن بھائی کی ہلاکت، تحقیقات کیلئے 4رکنی ٹیم تشکیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.