عدالت نے پی ٹی آئی شاہدرہ میں 14 اگست کو ورکرز کنونشن کی اجازت کی درخواست نمٹا دی

پیر 11 اگست 2025 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے شاہدرہ میں 14 اگست کو ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو حکم دیا کہ وہ درخواست پر فوری آج شام سے پہلے فیصلہ کریں۔

(جاری ہے)

جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی شاہدرہ سٹیڈیم میں 14 اگست کو ورکرز کنونشن اور 24 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، تاہم اجازت کے لیے دی گئی درخواست پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا، آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر پابندی نہیں، عدالت اجازت دینے کا حکم دے۔