دیگر مطالبات کے علاوہ مہاجرین کے نام پر بارہ نشستیں ناجائز ہیں،جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر

پیر 11 اگست 2025 15:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے دیگر مطالبات کے علاوہ مہاجرین کے نام پر بارہ نشستیں ناجائز ہیں کیوں کہ وہاں کے الیکشن صوبائی انتظامیہ اور حکومت وقت اپنی مرضی سے کرواتے ہیں اور پھر وہ ممبران آزاد کشمیر کے عوام کے مفادات کے خلاف استعمال کیے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنماء مظفر حسین منہاس نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کے فنڈز بھی درست استعمال نہیں ہوتے، پاکستان میں مقیم مہاجرین کو اپنے علاقوں میں تمام شہری مراعات دستیاب ہوتی ہیں انہیں آزاد کشمیر سے فنڈز و دیگر مراعات دینا درست نہیں ہے