وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں زلزلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 11 اگست 2025 16:33

وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں زلزلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑ ی میں ترکیہ کی ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کے صوبے بالکسر میں زلزلے پر ان کا دل رنجیدہ ہے، ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی اس سانحے میں حفاظت اور جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے بھائی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس قدرتی سانحے پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،پاکستان ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔