14 اگست کو ہر سال کی طرح یوم آزادی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا،حاجی حبیب اللہ

پیر 11 اگست 2025 17:36

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن سمبڑیال کے صدر حاجی حبیب اللہ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں عطا کردہ بہت بڑی نعمت ہے ،14 اگست کو ہر سال کی طرح یوم آزادی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بڑی نعمت ہے ،ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں بھلایا نہیں جاسکتا، گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستانی قوم جشن آزادی بھر پور جوش اور جذبے سے منائے گی۔

انہوں نے عہد کیا کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے ایک قوم بن کر آگے بڑھیں۔