مزدوروں کے حقوق کیلئے ورکرز سولیڈیرٹی کمیٹی کے قیام کا اعلان

محکمہ محنت کو کرپشن سے کرپشن سے پاک کیے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ،ایچ آرسی پی

پیر 11 اگست 2025 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے زیراہتمام نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان (NTUF) کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس میں مزدوروں کے حقوق پر مسلسل حملوں اور نجکاری کی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ اداروں میں وسیع پیمانے پر ہونے والی کرپشن کی تحقیقات اور غیر جانبدارانہ آڈٹ کا مطالبہ کیا گیا جہاں ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے مختص اربوں روپے کا غبن کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ محکمہ محنت اور وزارت کو مکمل طور پر پاک کیے بغیر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ناممکن ہے کیونکہ محکمہ لیبر کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ اجلاس میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ورکرز سولیڈیرٹی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا۔کارکنان کے لائحہ عمل کا اعلان منگل 12 اگست کو کراچی پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔