چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا حنیف محمد( مرحوم) کو کرکٹ کیلئے شاندار خدمات پر خراج عقیدت

پیر 11 اگست 2025 19:31

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا حنیف محمد( مرحوم) کو کرکٹ کیلئے شاندار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لٹل ماسٹر حنیف محمد (مرحوم)کو کرکٹ کیلئے شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حنیف محمد نہ صرف ایک عظیم بیٹسمین تھے بلکہ ایک اعلی شخصیت کے مالک بھی تھے ۔حنیف محمد کی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ آج بھی شائقین کرکٹ نہیں بھولے۔حنیف محمد کی عمدہ بلے بازی کا ہر کوئی مداح تھا۔

(جاری ہے)

کرکٹ آج بھی اس عظیم بیٹسمین کو نہیں بھولی اور نہ بھول سکے گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ حنیف محمد نے کرکٹ کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔حنیف محمد جیسے بلے باز ایک عرصے کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہیروز کی خدمات کا برملا اعتراف کرتا ہے،پاکستان کرکٹ کیلئے حنیف محمد کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔