آزادی وطن معرکہ حق فتح کے جشن پر طلبا اسلام کی شمولیت خوش آئند ہے ،طارق حسن

پیر 11 اگست 2025 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ آزادی وطن و معرکہ حق کی فتح کے موقع پر محب وطن نوجوانوں کی شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ نوجوان اپنے آبااجداد کی جماعت مسلم لیگ میں شامل ہورہے ہیں یہ باتیں انہوں نے طلبا اسلام کراچی کے سرپرست اعلی محمد ولید رضا شہیدی کی قیادت میں شاہ زیب الہی.

عبید صدیقی. بلال قادری. محمد احمد. محمدعارف مجید. شعیب جہانگیر. محمد حسنین. جنید راجپوت کی شمولیت اور طلبا اسلام کراچی کو پاکستان مسلم لیگ میں ضم کے موقع پر کیں. اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق میں مسلسل جوق در جوق شمولیت چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا اظہار اور مسلم لیگ پر مکمل بھروسہ ہے ان نوجوانوں کو ہر سطح پر عزت و مقام دینگی.

اس موقع پر ق لیگ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ ق ہر سطح پر فعال و منظم ہورہی ہی. مسلم لیگ میں طلبا اسلام جیسے متحرک نوجوانوں کے ساتھ کراچی میں مزید مستحکم کرینگی. اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا مسلم لیگ ق میں شمولیت کرنے والے طلبا اسلام کراچی نے پاکستان مسلم لیگ (ق)میں ضم ہو کر باقاعدہ سیاسی جدوجہد کا آغاز کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سرپرستِ اعلی (طلبا اسلام کراچی)محمد ولید رضا شہیدی، شاہ زیب الہی، عبید صدیقی، بلال قادری، محمد احمد، محمد عارف مجید، شعیب جہانگیر، محمد حسنین، محمد فہد ترابی، جنید راجپوت، سید حسن علی، محمد فیضان صابری، عبدالاحد سمیت دیگر رہنماں کی شمولیت اختیار کرنا خوش آئند ہی.

اس موقع پر مسلم لیگ میں شامل ہونیوالے نوجوان رہنماں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا مقصد ملک و ملت کی خدمت، عوامی مسائل کے حل اور آئینی و جمہوری جدوجہد کو مضبوط بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ہم ہر فورم پر عوام کی آواز بلند کریں گے اور نوجوانوں کو قومی دھارے میں مثبت کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کریں گے۔