ٹ* سینیٹ کی کامرس اور ہائوسنگ اینڈ ورکس کمیٹیوں کے اجلاس آج ہونگے

پیر 11 اگست 2025 19:40

Iاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء) سینیٹ کی کامرس اور ہائوسنگ اینڈ ورکس کمیٹیوں کے اجلاس آج منگل کو ہونگے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کامرس کا اجلاس چیرپرسن سینیٹر انوشہ رحمن کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں پاکستان اور ایران کے مابین بارٹر ٹریڈسمیت پاک ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور سرحدوں پر تجارت کی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ حکام کمیٹی کو بریفنگ دیں گے سینیٹ کی ہائوسنگ اینڈ ورکس کمیٹی کا اجلاس چیرمین ناصر بٹ کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجزمیں منعقد ہوگااجلاس میں کمیٹی کی جانب سے وزارت قانون و انصاف اور وزارت ہائوسنگ کو دئیے جانے والے احکامات پر عمل درآمد سمیت دیگرامور کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

۔۔۔۔