۵ میٹرو پولیٹن کوئٹہ کے سبزہ زار میں سماجی کارکنوں کا گزشتہ روز کے اجلاس کی روشنی میں آج ایک اہم اجلاس ہوا

پیر 11 اگست 2025 21:15

ڑ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء) میٹرو پولیٹن کوئٹہ کے سبزہ زار میں سماجی کارکنوں کا گزشتہ روز کے اجلاس کی روشنی میں آج ایک اہم اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت نقیب اللہ خان مہترزئی نے کی اجلاس میں گزشتہ روز کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ حقیقت میں ہمیں ایک وسیع سوشل ویلفیئر تنظیم کی اشد ضرورت ہے جو عوام کی خدمت کے لیے اجتماعی شکل میں ایک فعال کردار ادا کر سکے اور بحث و مباحثے کے بعد اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ سماجی تنظیم کوہ کند ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان کے نام سے قیام عمل میں لایا گیا اور مختلف ایجنڈے زیر بحث لائے گئے جس پر سیر حاصل بحث کیا گیا اور اتفاق رائے سے کوہ کند ویلفیئرسوسائٹی بلوچستان کی چھ ماہ کے لیے عبوری کابینہ تشکیل دیا گیا جس کے مطابق صدر علی الرحمن کاکڑ جنرل سیکرٹری پروفیسر نور اللہ جان ، سینئر نائب صدر نقیب اللہ خان مہترزئی ، نائب صدر مطیع اللہ خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عارف کاکڑ ، فنانس سیکرٹری سیف الدین سیفی ، سیکرٹری انفارمیشن محمد یار کاکڑ اور آفس سیکرٹری ظفر اللہ منتخب کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ تعالی عوام کی بے لوث خدمت کے لیے تمام ساتھیوں کے خواہشات پر پورا پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے اور ہم کابینہ اراکین پر جو اعتماد کیا گیا ہے ہم ایک مشن کے تحت خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر انسانیت کی خدمت جو ہماری تنظیم کی اولین ترجیح ہے اس مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہینگے ۔

انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ تعلیم ، صحت ، بھائی چارے کے فروغ ، غریب نادار لوگوں کی مدد و تعاون کے علاہ مختلف علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کرانے کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لائینگے اجلاس میں کہا گیا کہ کوہ کند ایک تاریخی ورثے کا نام ہے اور اس ورثے کو زندہ رکھنے کی تنظیم کا نام بھی کوہ کند ویلفئیر سوسائٹی بلوچستان رکھا گیا اور اس نام پر تمام ممبران کا اتفاق خوش آئند بات ہی